جب تقدیرغالب آجائےتو:ہزاروں فٹ کی بلندی پرمسافر کی روح پرواز کرگئی

اسلام آباد :جب تقدیرغالب آجائےتو:ہزاروں فٹ کی بلندی پرمسافر کی روح پرواز کرگئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گیا تاہم پرواز کے راس الخیمہ پہنچنے پر مسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 40سالہ مسافرمعذاللہ خان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، پرواز کےراس الخیمہ پہنچنےپرمسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

یاد رہے 2 ماہ قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا تھا۔

بعد ازاں جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

یاد رہےکہ یہ پہلا کیس نہیں بلکہ اس طرح‌کے درجنوں کیسز ہوچکے ہیں جن میں مرنے والا نہ زمین پرہوتا ہے اورنہ آسمان پربلکہ درمیان میں ہزاروں فٹ زمین سے بلندی پرموت نے سب کوموت کا پیغام تو یاد کروا دیا مگرحقیقت سے ہرکوئی جان بوجھ کرپردہ پوشی کررہا ہے

Comments are closed.