نوازشریف ، شہبازشریف کی والدہ محترمہ کاجسد خاکی پاکستان کب پہنچے گااسحاق ڈارنے بتادیا

0
38

لندن:نوازشریف ، شہبازشریف کی والدہ محترمہ کاجسد خاکی پاکستان کب پہنچے گااسحاق ڈارنے بتادیا،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے میڈیا کوبتایا ہے کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی والدہ محترمہ کا جسد خاکی جمعہ کے دن لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ادھربرطانیہ میں میت کومحفوظ رکھنے اوردیگرانتظامات کے حوالے سے باقاعدہ ایک نظام موجود ہے

 

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ !سابق وزیراعظم کی مرحومہ والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا جمعرات کو لندن میں نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان روانہ کیا جائیگا

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچنے کا امکان انتظامات کئے جارہے ہیں نواز شریف غم سے ن ڈھال ہیں گردے میں شدید تکلیف ہے

Leave a reply