انگریزتو1947کوچلا گیامگرانگریزی نہ گئی:انگریزی میں جواب نہ دینے پرجج نےسینئر پولیس افسرکوجھاڑپلا دی

0
26

کراچی:انگریز تو1947 کوچلا گیا مگرانگریزی نہ گئی:انگریزی میں جواب نہ دینے پر جج نے سینئر پولیس افسر کو جھاڑ پلا دی ،اطلاعات کے مطابق عدالت میں سینئر پولیس افسر انگریزی میں جواب دینے سے قاصر، ایس او پیز جیسی بنیادی معلومات بھی نہ بتا سکے، ہائی کورٹ کے جج نے ایس پی سی ٹی ڈی کو جھاڑ پلا دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وکیل کے لاپتہ بیٹے اور ڈرائیور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران انگریزی میں جواب نہ دینے پر ایس پی سی ٹی ڈی حیدر آباد ایوب درانی پر اظہارِ برہمی کیا ۔

عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کیا پیش رفت کی؟،ایس پی سی ٹی ڈی نے جواب دیا کہ بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو خط لکھا ہے۔

عدالت نے ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایت کی کہ انگریزی میں جواب دیں کہ کیا کیا اقدامات کئے؟،ایس پی سی ڈی ٹی ایوب درانی نے جواب دیا کہ مجھے انگریزی بولنا نہیں آتی۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ایس پی رینک کے افسر ہو کر بھی انگریزی نہیں بول سکتے؟

Leave a reply