مریم نوازکشمیرمیں کس کس کے پاس کب جائیں‌ گی:شیڈول بھی آگیا

مظفرآباد:مریم نوازکشمیرمیں کس کس کے پاس کب جائیں‌ گی:شیڈول بھی آگیا ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے ہو گیا جس کے تحت مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک جلسوں سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے جلسوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔

مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔ آزاد کشمیر کے دورے کے دوران مریم نواز 8 جولائی کومظفرآباد ،9 اور 10 جولائی کو نیلم ، 11 جولائی کوہٹیاں، 13جولائی کوکوٹلی میں جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ 14 جولائی کوہجیرہ اور راولاکوٹ میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گی۔ شیڈول کے مطابق مریم نواز کے 18 جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی ، 15 جولائی کو بلوچ اورپلندری، 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں جلسے ہوں گے۔

ادھرابھی تھوڑی دیرپہلے ن لیگی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہواہےکہ یہ شیڈول حتمی نہیں اس میں تبدیلی بھی آسکتی ہے اوریہ ابھی امکان ہے کہ مریم نوازسیکورٹی کلیئرنس کے بعد اس شیڈول کی منطوری دیں‌

یاد رہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، اس دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کی انتخابی حکمت عملی کے تحت آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز اپنی جماعت کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے ، اس دوران شہباز شریف اور مریم نواز الگ الگ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

Comments are closed.