پاکستان میں فائزرکی کورونا ویکسین کب آرہی ہے:وقت بتادیاگیا

0
41

اسلام آباد:پاکستان میں فائزرکی کورونا ویکسین کب آرہی ہے:وقت بتادیاگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق کوویکس کے ذریعے پاکستان کو فائزر کی میسنجر ایم آر این اے ویکسین کی ایک لاکھ ڈوزز جون تک فراہم کردی جائیں گی۔

اس حوالے سے آج باقاعدہ شیڈول طئے کرلیا گیا ہےاورپاکستانی ماہرین طب نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ، اس سے پہلے 22 اپریل کو بھی اس قسم کی اطلاعات تھیں مگراس کی کنفرمیشن ابھی نہیں ہوئی تھی

پاکستان میں اس وقت سرکاری طور پر چینی ساختہ سائینو فارم اور کینسائنو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں روسی ویکسین اسپوٹنک کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین کو منفی 70 سے 80 ڈگری پر اسٹور کرنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں اور اس طرح کی ویکسینز کو محفوظ رکھنے والے لاکھوں ڈالر مالیت کے 23 الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر درآمد کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکام کا کہنا تھا کہ ان الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز کو ملک کے 16 شہروں میں نصب کیا گیا ہے جن میں اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے بڑے شہر شامل ہیں جبکہ یہ ریفریجریٹرز بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان اور سندھ کے شہروں میں بھی نصب کیے گئے ہیں۔

Leave a reply