شیخوپورہ میں کاروبار کس دن رہیں گے بند،نوٹیفیکیشن جاری

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی درخواست پر کورونا کے باعث شیخوپورہ میں شاپنگ سینٹرز اور کاروباری مروکز ہفتہ،اتوار کی بجائے جمعہ،ہفتہ کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں شیخوپورہ کے تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی تھی کہ شیخوپورہ میں ہفتہ، اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹ اور تجارتی مراکز بند رکھے جائیں، کیونکہ شیخوپورہ میں جمعہ کے روز تجارتی مراکز میں ہفتہ وار تعطیل ہو تی ہے اور ہفتہ ، اتوار کو کرونا کے باعث کاروبار بند کرنے سے ہفتہ میں تین روز کے لیے کاروبار ٹھپ ہو جاتا ہے اور تاجر برادری کے ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں ان احکامات پر آئندہ جمعہ 26مارچ سے عملدرآمد ہو گا۔ تاجروں اور شہریوں نے حکومتی فیصلے کو خوب سراہا ہے۔  

Comments are closed.