کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

کراچی :کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے کیلیے 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

دوسرے مرحلے کیلیے کاغذات نامزدگی 8 سے11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، جب کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کو چلینج کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

Comments are closed.