چھتر کلاس:کہاں ہیں پرانے لیگی:مریم نواز کا چھترمیں کشمیریوںسے سوال:اکثرپی ٹی آئی میں جاچکے:جواب سن کرمریم پرسکتہ طاری ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق مریم نواز کو آزاد کشمیر میں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب چھترمیں ایک اہم اجلاس میں مریم نواز کو جب پرانے لیگی نظرنہ آئے توانہوں نے وہاں موجود دیگرنونیوں سے پوچھا کہ فلاں فلاں نظرنہیں آرہا توایک کونے سے آوازآئی کہ بی بی وہ تو سب پی ٹی آئی میں جاچکے ، جس پرمریم نواز ہکی بکی رہ گئیں اورپھردوبارہ یہ قصہ چھیڑنے کی کوشش ہی نہ کی
نوازشریف کو ووٹ دیں :وہی کشمیریوں کے ہمدرد ہیں:مریم نوازکشمریوں کی منتیں کرنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی تکالیف ایک دن ضرور ختم ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کے دکھوں کو ختم کریں گے۔
مریم نواز نے یہ بات آزاد کشمیر کے دورے پر چھتر کلاس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو چوری کرنے کے باوجود مسل لیگ (ن) چٹان بن کر کھڑی ہے۔ ہماری جماعت کشمیری عوام کے مسائل حل کریگی۔
ان کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، ان لوگوں کو اتنا خوف ہے کہ بات کا آغاز ہی نواز شریف سے شروع اور انہی پر ختم کرتے ہیں۔
مریم نواز کو چھترکلاس میں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب مریم نواز کوپرانے لیگی چہرے نظرنہ آئے توان کو بتایا گیا کہ وہ تو پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں