پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں یا نا بڑھیں:حکومت کیا برداشت کررہی ہے:حقائق سامنےآگئے

0
23

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں یا نا بڑھیں:حکومت کیا برداشت کررہی ہے:حقائق سامنےآگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے پر برقرار ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110روپے 76پیسے برقرار ہے، مٹی تیل کی قیمت 80روپے فی لیٹر برقرار ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77روپے 65پیسے برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت قیمتیں برقرار رکھ کر 4.8ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہی ہے

Leave a reply