ڈسکہ الیکشن:ووٹ پرمہرلگانےکےبعد بیلٹ پیپرسمیت دوڑ لگانےوالی خاتون کس پارٹی کی؟کیوں بھاگیں؟

0
44

ڈسکہ:ڈسکہ الیکشن:ووٹ پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگانےوالی خاتون کس پارٹی کی نکلی:مقصدکیاتھا،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ خاتون نے ووٹ پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ نے والی خاتون کے بارے میں بڑے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں،

ذرائع کےمطابق ڈسکہ میں آج ہونے والے انتخابات کے دوران ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اسٹیشن89 پر خاتون نے ووٹ پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگا دی۔

خاتون پولنگ ایجنٹس نے بھاگ کر خاتون کو پکڑ لیا۔بیلٹ پیپر لے کر بھاگنے پر مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے شورشرابا بھی کیا،

معتبرذرائع کے مطابق یہ خاتون ن لیگی تھیں اورباقاعدہ ایک منصوبے کے تحت اس نے بیلٹ پیپرپرمہرلگا کرن لیگی ایجنٹ کودکھانے کے بعد ڈبے میں بیلٹ پیپروالا ووٹ ڈالنے کی بجائے جان بوجھ کروہاں سے واپس گیٹ کی طرف آنے کی کوشش کی ،

جس پرن لیگی ایجنٹ منصوبے کے تحت کچھ دیرتوخاموش رہے لیکن تھوڑی دیر بعد شورمچادیا اورمیڈیا کوبلاکراس واقعہ کوحکومتی جماعت کےساتھ جوڑنے کی کوشش کی ،

ذرائع کے مطابق اس بیلٹ پیپرپرخاتون نے مہر بھی شیر کے نشان پرلگائی تھی ،

مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ اس ڈرامے کا مقصدیہ تاثردینا تھا کہ پی ٹی آئی ووٹروں نے بیلٹ بکس اٹھاکردھاندلی کی کوشش کی ،

ذرائع کے مطابق جب یہ معاملہ پریزائڈنگ افسراوردیگرعملے کے علم میں‌ آیا تواس کی حقیقت سامنے آئی ، دوسری طرف وہاں موجود ن لیگی پولنگ ایجنٹ بھی بہت زیادہ شرمسار دکھائی دیئے ، اس موقع پر الیکشن عملے نے بھی حیرانی کا اظہارکیا اورکہا کہ لوگ کس طرح ڈرامہ کرکے پھرعملے پرتھونپ دیتے ہیں

۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ضمنی انتخاب کے معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی اور مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے

Leave a reply