باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات 2020 میں رات کو وائیٹ ہاؤس کے باہر ووٹرز نے دھرنا دیا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق سینکڑوں مظاہرین وائیٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور وہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے لئے تیار تھے،پولیس موقع پر پہنچی تو مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا، الیکشن میں بدامنی کی خبریں آ چکی تھی پولیس نے اس حوالہ سے تیاری بھی کر رکھی تھی
پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا اس کے بعد مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا تا ہم پولیس کی جانب سے رد عمل کے بعد مظاہرین پرامن ہو گئے،اسکائی نیوز کے مطابق مظاہرین میں سے کچھ سیاہ چشمے پہنے ہوئے تھے اور وہ اپنی شناخت بچانے کے لئے چھتریوں کا استعمال کر رہے تھے۔
مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کے لئے دوبارہ احتجاج کی اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں، کہ ہم انکو نہیں لے جانے دیں گے ،کچھ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو لات ماری جبکہ دوسروں نے مطالبہ کیا کہ وہ ان دونوں حراست میں لے جانے کی اجازت نہ دیں۔
پولیس نے ان دو افراد کو کیوں گرفتار کیا اسکی وجہ سامنے نہیں آ سکی ،این بی سی کے مطابق ، انتخابات سے قبل ، وائٹ ہاؤس کمپلیکس کو محفوظ بنانے کے لئے ایک باڑ کھڑی کی گئی تھی ، جبکہ اضافی سیکورٹی بھی تعینات کی گئی تھی
دوسری جانب امریکہ کی 51 ریاستوں میں سے 29 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری ہے جبکہ 22 ریاستوں میں جوبائیڈن جیت رہا ،،فوکس نیوز کے مطابق جوبائیڈن نے اس وقت تک 238 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 213 ووٹ حاصل کر پائے ہیں
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
امریکی انتخابات، نتائج آنا شروع، امریکہ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی
ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا
امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا
ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا
امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میرے لیے صدارتی الیکشن ہارنا آسان نہیں، آج ایک شاندار رات ہوگی لیکن سیاست میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ٹیکساس، فلوریڈا، ایری زونا میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، جیت آسان اور ہار بہت مشکل ہوتی ہے، انتخابی نتائج کا اعلان جلد ہونا چاہیے، ارلی ووٹنگ امریکا کے لیے خطرناک ہے، جیت یا ہار کی تقریر ابھی تیار نہیں، پورے ملک سے بہت اچھے نتائج آ رہے ہیں
امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے