تم کون ہوتے ہوآذرقوم کے فیصلے کرنے والے !آذربائیجان کا فرانس کوسخت احتجاجی خط

0
39

باکو:تم کون ہوتے ہوآذرقوم کے فیصلے کرنے والے !آذربائیجان کا فرانس کوسخت احتجاجی خط آذربائیجان نے فرانسیسی سینٹ کی جانب سے نام نہاد قارا باغ جمہوریہ کو تسلیم کرنے والے فیصلے پر فرانس کو احتجاجی مراسلہ دیا۔

آذربائیجانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فرانس کے آذربائیجان میں سفیر زاہاری گراس کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

سفیر گراس نے اس موقع پر اس خط کو فرانسیسی متعلقہ حکام کو پہنچانے کا عندیہ دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آذربائیجان نے فرانس کوآئندہ سے آذربائیجان کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے

یاد رہے کہ فرانسیسی سینٹ نے گزشتہ روز قارا باغ میں نام نہاد آرمینی انتظامیہ کو تسلیم کرنے والے ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی تھی۔

Leave a reply