کراچی:کم ازکم 30 دن کے لیے کن کوجیل جانا پڑے گا:ایسا کرنے والے اپنا نام معلوم کرلیں ،اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو 30 روز کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعت کے مذکورہ رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی مدد کرنے کے الزامات ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ٹی ایل پی کے مذکورہ رہنما نقصِ امن کے لیے خطرہ ہیں، اسی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا جائے گا جبکہ مزید رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کر کے اُن کی گرفتاری بھی کی جائے گی۔ مذکورہ رہنماؤں میں مولانا عباس قادری، مولانا غوث بغدادی اور مولانا زین العابدین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

دوسری طرف ملک بھر کے علما مشائخ نے بھی ملک بھرمیں ہونے والی اس توڑپھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد ، ایسے رویوں کواب لگام ڈالنا ہوگی جن کی وجہ سے پوری قوم آزمائش میں ہے

Shares: