سڈنی :آسٹریلیا میں سب سےزیادہ کمانے والا کھلاڑی کون؟نام سُن کرسب حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانے والے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال سب سے زیادہ معاضہ حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق رواں سال کپتان پیٹ کمنز نے 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر جوش ہیزل ووڈ کا ہے، جنہوں نے رواں سال 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے ہیں جبکہ اس سے قبل جوش ہیزل کا پانچواں نمبر تھا۔
علاوہ ازیں اس فہرست میں تیسرا نمبر ڈیوڈ وارنر کا ہے، جنہوں نے رواں سال 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائی کی ہے جبکہ چوتھے نمبر پر 14 لاکھ آسٹریلوی کماکر مچل اسٹارک رہے ہیں۔اسٹیو اسمتھ کا 13 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کماکر پانچواں جبکہ مارنس لبوشن کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کماکر چھٹا نمبر رہا ہے۔
دوسری طرف آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے سری لنکا کے آئندہ دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا وہ دورے کو آگے بڑھانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم کھلاڑی سری لنکا کی صورتحال سے بہت واقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب ہے کہ سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورہ مشکل ہے جبکہ خاص کر ایسے حالات میں جب سری لنکن عوام کو خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بجلی کی بندش، ایندھن اور راشن کی کمی جیسے حالات کا سامنا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کرکٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ دورے کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے حوالے سے وہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے رہنمائی اور مشورہ لیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے جون تا جولائی میں سری لنکا کے دورے کا اعلان کیا ہے جس دوران وہ سات ہفتے وہاں قیام کریں گے جبکہ آسٹریلیا نے اپنے دورہ سری لنکا کے لیے تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت نے درآمدات میں شدید کمی کردی ہے