آزادکشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا: بلاول نے کوٹلی میں بتادیا

0
43

کوٹلی:آزادکشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا: بلاول نے کوٹلی میں بتادیا،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو اس منہگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، موجودہ حکومت کی کشمیری پالیسی اور رویے پر ہمیشہ سے تنقید کی ہے، کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقے میں واضح فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی، آئندہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم جیالا ہوگا، عوام آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔پیپلزپارٹی عوامی رائے پریقین رکھتی ہے اورامید کرتی ہے کہ کوٹلی کے عوام پی پی کوخدمت کا موقع دیں گے

Leave a reply