شکست کیوں تسلیم کی ؟ آرمینیا کے وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرےشروع

0
39

قرہ باغ :شکست کیوں تسلیم کی ؟ آرمینیا کے وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرےشروع،اطلاعات کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے بارے میں جنگ سے صرف آرمینیا کو نقصان پہنچا ہے اور اسے کئی علاقوں سے عقب نشینی کرنی پڑی۔

آذربائیجان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے ناراض آرمینیا کے عوام نے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کئے اور وزیر اعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ آرمینیا نے روس اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوا تھا۔ عوام نے ملک کے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

Leave a reply