اسلام آباد: پاکستان سے اہم وفد بھارت کیوں اورکب جارہا ہے:عالمی دنیا کی نظریں جم گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے ایک اہم وفد اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کررہا ہے، یہ دورہ اس حوالے سے بھی اہم ہےکہ ایک طرف بھارت اورپاکستان کے درمیان سخت کشیدگی ہے تودوسری طرف دورے کے اعلان نے سب کوحیران کردیا ہے
یہ دورہ کیا ہے اوراس کے مقاصد کیا ہیں اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ مستقل انڈس کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے اور پانی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اس کے آبی ماہرین کا ایک وفد آئندہ ہفتےبھارت کا دورہ کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کل جمعہ کے روز کہا ہے کہ مستقل انڈس کمیشن کا 116 واں اجلاس 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوگا۔ جن میں پکل دول اور لوئر کلنائی پن بجلی گھر کے ڈیزائن ، ہمارے مغربی دریاؤں پر نئے ہندوستانی منصوبوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اوربھارت سے سیلاب کے متعلق اعداد و شمار شامل ہیں ۔
بھارت میں جانے والے اس وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر سعید محمد مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارتی وفد انڈس کمشنر پی کے سکسینہ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کرے گا،جن کے ساتھ بھارت کے سینٹرل واٹر کمیشن ، سینٹرل بجلی کے اتھارٹی اور نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے مشیر ساتھ شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے بیشتر دفعات کے خاتمے کے بعد پہلی بار اجلاس منعقد ہوگا۔