کراچی: سینیٹ کامیابی کا جشن ڈانس کے ذریعے کیوں؟دوخواتین عہدیداران برطرف ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین وِنگ شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، جشن منانے پر دو خواتین عہدے داران کو معطل کر دیا گیا۔
کراچی میں ہفتے کی رات کو انصاف ہاؤس میں سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر جشن منایا گیا تھا، جس میں ناچ گانا کیا گیا تھا۔
جشن منانے اور ناچ گانا کرنے پر شعبہ خواتین کی صدر فضا ذیشان نے جنرل سیکریٹری ارم بٹ اور سیکریٹری انفارمیشن فوزیہ صدیقی کو معطل کیا۔
فضا ذیشان کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھے بغیر جشن منایا اور ناچ گانا کیا گیا، میڈیا نے بھی ناچ گانا دکھایا جو پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔
فضا ذیشان کاکہنا تھا کہ اس قسم کے کلچرکی اجازت نہیں دی جائے گی ہم مسلمان ہیں اوراسلامی روایات کی پاسداری کریں گی ، ہمیں اللہ کا شکراداکرنا چاہیے اورجس کے لیے اسلامی طریقہ کارموجود ہے
صدر شعبہ خواتین نے بتایا کہ اس معاملے کو مزید کارروائی کے لیے پارٹی کی نظم و ضبط کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔