تل ابیب :راکٹ کیوں پھینکے؟اسرائیل نے لبنان پرحملہ کردیا ا،طلاعات کے مطابق اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کے بعد اب عرب اسلامی ملک پر بمباری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ظالم اسرائیل ایک طرف معصوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے، تو دوسری جانب ایک نیا محاذ کھول کر عرب اسلامی ملک لبنان کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔یہ بھی سننے کو مل رہا ہےکہ لبنان کی سرحد پراس وقت سخت دباوہے اورلبانی حکومت اسرائیلی حکومت کی دھمکیوں پرپریشان بھی ہے
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے راکٹ حملوں کا الزام عائد کر کے لبنان کے جنوبی علاقے پر 22 گولے داغ دیے، یہ ایک ہفتے کے دوران لبنان اور اسرائیل کے درمیان گولہ باری کو دوسرا واقعہ ہے۔ تاہم اسرائیل کی حالیہ گوری باری کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے