کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود انتہاپسند ہندوسبق حاصل نہ کرپائے:بھارت میں ایک اور 100 سالہ قدیم مسجد شہید کردی گئی

0
53

اترپردیشن:کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود انتہاپسند ہندوسبق حاصل نہ کرپائے:بھارت میں ایک اور 100 سالہ قدیم مسجد شہید کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اوران تباہ کاریوں سے بڑے بڑے سخت دل انسانوں نے بھی بہت سبق حاصل کیا مگرانتہا پسند ہندووں کی اسلام دشمنی میں کمی نہ آسکی،

بھارت سے ذرائع کے مطابق ہندو انتہاپسندی کے جنون میں مبتلا مودی سرکار کے بھارت میں ایک اور مسجد شہیر کردی گئی۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں عدالتی حکم کے برخلاف مقامی انتظامی افراد نے برطانوی دور سے قائم مسجد کو شہید کردیا۔

یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے علاقے رام سانہی گھاٹ میں پیش آیا جہاں مسجد کو شہید کرنے کیلئے بلڈوزرز کااستعمال کیا گيا۔مسجد کو شہید کرنے کے بعد انتظامیہ نے ملبہ دریا میں بہایا۔

مسجد کمیٹی کے رکن کے مطابق 100 سالہ قدیم مسجد میں روزانہ ہزاروں افراد نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔

Leave a reply