لاہور: تبدیلی والی سرکار نے ہر اچھے کام کا ستیا ناس کرنے کے لیے اچھی روایات اور طریقہ کار کو بھی بدلنا شروع کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق پنجاب ٹیچرزیونین نے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو کی شرط کومستردکردیا، پی ٹی یو کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز پہلے ہی این ٹی ایس اور محکمانہ انٹرویو پاس کر چکے ہیں۔
ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا
حکومتی فیصلے پر اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کو ریگولرائزیشن کیلئے دوبارہ پبلک سروس کمیشن سے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کا حکم دینا سراسر ناانصافی وزیادتی ہے۔ کنٹریکٹ اساتذہ باقاعدہ این ٹی ایس اور انٹرویو پاس کرچکے ہیں۔
"وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…
پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماوں کا کہنا ہےکہ حکومت بتائے کہ کیا قبل ازیں جتنے اساتذہ کو ریگولر کیا گیا ان کا دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو ہوا؟ اساتذہ کا کہنا ہے یہ کالا قانون نافذ کرکے اساتذہ میں بے چینی و اضطراب کی فضاء پیدا کی جا رہی ہے۔
مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ
چیئرمین سجاداکبرکاظمی اور جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی، وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز سے مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ کو سابقہ پالیسی کے تحت ریگولر کیا جائے۔اور ذرا عقل سے کام لے اس قسم کے فیصلوں سے حکومت کی ایجوکیشن مینجمنٹ پر شک گزرتا ہے