پرویز خٹک اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوتے ، وضاحت پیش کریں ، قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے دفاع
اسلام آباد: ملک میں اس وقت بڑے اہم اور حساس صورت حال ہے ، بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور وزیردفاع اجلاس میں آنا گوارا نہیں کرتے ، وزیردفاع پرویز خٹک کی غیر حاضری پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوابی حکمت عملی کون بتائے گا ؟
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر پر غیر آئینی اقدام پر بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیردفاع کی عدم شرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ، اس موقع پر کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر وزیر دفاع کا پالیسی بیان آنا چاہیے تھا، پاکستان کو مختلف نوعیت کی دھمکیاں دی گئیں لیکن پاکستان کی جوابی حکمت عملی کون بتائے گا ؟ امریکی صدر کا پاکستان کے بارے میں سخت بیان آیا، اس پر ہمارا مؤقف کون بتائے گا۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتایا جائے ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہماری تیاریاں کیا ہیں، مودی تو جو کر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور وہ باز نہیں آرہا ہے لیکن ہمارا دفاع کیا ہے اور ہم کیسا جواب دیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ جواب دینے والا موجود ہی نہیں تو جواب کون دے گے