ہمیں اپنا زرق حلال کمانےکی کیوں اجازت نہیں دی جا رہی:میرج ہال ایسوسی ایشن کا حکومت سے سوال

0
48

لاہور:ہمیں اپنا زرق حلال کمانے کی کیوں اجازت نہیں دی جا رہی:میرج ہال ایسوسی ایشن کا حکومت سے سوال،اطلاعات کے مطابق میرج ہال ایسویسی ایشن نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ میرج ہال اور مارکیز والے ڈیرھ برس سے معاشی تنگدستی کا شکار ہیں ہمیں اپنا رزق حلال کیوں نہیں کمانے دیا جارہا

ملک عقیل جنرل سیکرٹری لاہور میرج ہال ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے کیسسز پورے پاکستان میں شرح اب 2 فیصد تک رہ گئی ہے.

کورونا اب کنٹرول میں آ رہا ہے مریض بھی کم ہو رہے ہیں لیکن بھر بھی ہمیں اپنا زرق حلال کمانے کی کیوں اجازت نہیں دی جا رہی،ستر فیصد تک کی گنجائش کے ساتھ فنگشن کرنے کی اجازت دی جائے

محمد اشفاق اشرف لاہور میرج ہال ایسوسی ایشن حکومت سے پوچھتے ہیں کہ ہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں بس ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے.

اٹھارہ ماہ سے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکس دے رہے ہیں،حکومت فوری طور پر کام کرنے کی اجازت دے،ہمارے کاروبار سے چالیس مزید صنعتیں وابستہ ہیں حکومت کو شاید احتجاج کی آواز ہی سمجھ آتی ہے.

خالد ادریس صدر پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کی شرح کم ہو رہی تو پھر کیوں ہمارے ہالز نہیں کھولے جا رہے. ہمیں شادی ہالز کھلونے کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دینے کی صورت میں پورے پاکستان میں سڑکوں پر احتجاج کریں گے. میرج ہالز کے ساتھ کیا دشمنی ہو گئی ہے جو ہمیں 28 جون نہ کھولا تو پھر سڑکوں پر احتجاج ہو گا.

میاں محمد الیاس چئیرمین میرج ہالز ایسوسی ایشن نے اپنے پیغام میں‌ کہا کہ ہم نے اپنے تمام سٹاف کی کورونا ویکسین لگوا لی.13 جولائی کو لاہور میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا. حکومت 30 جون تک میرج ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے ،حکومت بہانے بازی نہ کرے اور ہمیں میرج ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے

ذرائع کے مطابق این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں میرج ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے. پچاس کے قریب میرج ہال سے وابستہ صنعتو‍ں کے افراد احتجاج کریں گے.

Leave a reply