وکٹ کیپر محمد رضوان کے لیے بڑ اعزام

وکٹ کیپر محمد رضوان کے لیے بڑ اعزام

باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھی ایک اعزاز اپنے نام کر لیا ہے . محمد رضوان اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب گئے ہیں. ۔

پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔

1952 سے لے کر اب تک 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ملا ہے، 2017 میں مصباح الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔

محمد رضوان کے علاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

سال کے لیڈنگ کرکٹر کا اعزاز انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیاگیا ہے، جب کہ سال کے بہترین ٹی 20 کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کائرون پولارڈ قرار پائے، اور سال کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو ملا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ‏میں سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بابر اعظم نے 4 چھکوں اور ‏‏15 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جب کہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس میچ میں پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔

Comments are closed.