وفاق وسندھ میں اتفاق نہ ہوا، گندم سپورٹ پرائس مقرر ہونے میں تاخیر

باغی ٹی وی اسلام آباد: وفاق اور سندھ کے درمیان گندم کی سپورٹ پرائس پر تاحال اتفاق نہ ہونے کے باعث سپورٹ پرائس مقرر ہونے میں تاخیر کا سامنا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال سندھ کو سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر رضامند نہیں کیا جا سکا، وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس کا معاملہ لٹک کر رہ گیا ہے، اتفاق نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز ای سی سی نے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کا معاملہ موخر کر دیا جس کے باعث گندم کے کاشتکار گومگو کا شکار ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کے لیے دو تجاویز زیر غور ہیں جن میں ایک تجویز3 ہزار روپے فی من جبکہ دوسری 32سو روپے فی من کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
دوسری جانب سندھ حکومت کسانوں کو گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من دینا چاہتی ہے جس پر وفاق کی جانب سے مہنگائی بڑھنے کے تحفظات ہیں،تاہم گزشتہ روز ہونے والے ای سی سی اجلاس میں سندھ اور وفاق کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر یہ معاملہ موخر کر دیا گیا .
حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

Shares: