وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے سبب متاثرہ شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی. ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

0
33
Babar Yousafzai

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابرخان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ پلوں اور قومی شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موسمی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر حکام نے انہیں صوبے میں حالیہ بارشوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابریوسفزئی نے کہا کہ پری مون سون بارشوں کےمیں بلوچستان میں 9 اموات ہوئی تھیں جبکہ حالیہ مون سون کی بارشوں میں جانی اور معالی نقصانات نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ فورٹ منروکے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے ، خضدار تا رتو ڈیرو روڈ بھی ٹریفک معطل ہے، اس طرح گنداوہ نوتال روڈ بھی بارشوں کی وجہ سے بند ہے ، بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر بھی شاہراہ متاثر ہوئی ہے ، تاہم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ، سیلاب کی مدد میں بلوچستان کو اب تک فنڈز نہیں ملے ، پنجرہ پل کی تعمیر این ایچ اے نے کرنی ہے مگر این ایچ اے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ پلوں اور قومی شاہراوں کی تعمیر میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل آرہا ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ،گزشتہ سیلاب میں بھی پی ڈی ایم اے نے مثالی کام کیا تھا، اب بھی پی ڈی ایم اے کا عملہ الرٹ اور محتاط ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف دے گی، ہنہ اوڑک میں گزشتہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازلہ بھی کیا جائے گا ۔

Leave a reply