باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ لاپتہ شہری عبدالقدوس بحفاظت گھرپہنچ گئے،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ کیس تو ابھی حل ہوگیا ، ابھی ہمارے پاس مزید 50کیسز موجود ہیں، وزیراورسیکرٹری داخلہ کوبلانے کا مقصد لاپتہ افراد کے کیسزسے آگاہ کرناتھا،پولیس کے مطابق اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی تعداد 50ہوچکی ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم اوروفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے کیسزپرنوٹس لیاہے،
عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کوبتائیں اسلام آباد میں یہ صورتحال ہے توباقی ملک میں کیا ہوگا؟،عدالتیں خود جا کرلاپتہ افراد کوبازیاب نہیں کراسکتیں۔ قانون کے مطابق گرفتاری کا اختیارصرف پولیس کے پاس ہے،شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر وفاقی دارالحکومت میں 50 مسنگ پرسنز ہیں تو ریاست کی رٹ کہاں ہے؟
لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے
اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبدالقدوس کیس نمٹادیا
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم