وفاقی حکومت اورایل ڈی اے آمنے سامنے لاہورمیں ماڈل ٹاﺅن میں پلازہ گرانے پر انکوائری شروع کردی گئی ہے.

وفاقی حکومت اورایل ڈی اے آمنے سامنے آگئے، وفاقی حکومت نے لاہورمیں ایل ڈی اے کے ماڈل ٹاﺅن میں پلازہ گرانے کانوٹس لیتے ہوئے درخواست دہندہ کی اپیل پرانکوائری کاحکم دے دیا ہے. وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے بھی ایل ڈی اے حکام کیخلاف انکوئری کی تصدیق کردی ہے.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور ماڈل ٹاون لنک روڈ پر قبضہ گروپ کی ملی بھگت سے ایل ڈی اے کی کاروائی اسٹبشلمنٹ ڈویثرن نے انکوئری شروع کر دی ہے. عطااللہ تارڑ نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ؛ لنک روڈ پر گذشتہ روز اربوں روپے کی اراضی کو گرا کر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور کے اس قبضے میں ملوث افسران کے حوالے سے درخواست موصول ہونے پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دن دہاڑے جو واردات ڈالی گئی اور اب پولیس کے ذریعے قبضہ کروایا جا رہا ہے، یہ بہت بڑا ظلم ہے۔


عطاءاللہ تارڑ کی ٹوئیٹ پر ایک صارف نے کہا کہ؛ عمران نیازی کے لئے تو عدالت اتوار کو بھی کھل جاتی ہے، تو اس غنڈہ گردی کے خلاف کیوں نہیں؟ دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ طارق شاہ نامی پنجاب حکومت کے بااثر شخصیت کا فرنٹ مین ہے جو قبضہ گروپ کی سربراہی کر رہا ہے. واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے غیر قانونئ طور پر کاروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاون لنک روڈ پر پلازہ گرایا تھا لاہور ماڈل ٹاون لنک روڈ پر قبضہ گروپ کی ملی بھگت سے ایل ڈی اے کی کاروائی پر اسٹبشلمنٹ ڈویثرن نے انکوئری شروع کر دی ہے.
مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

Shares: