وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوں گے آج اہم فیصلے

0
66

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہو گا.

وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن حقوق اطفال کے قیام پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف فنڈ ختم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا، ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ رولز آف بزنس 1973 اور وفاقی سیکرٹریٹ سے متعلق رولز آف بزنس میں ترمیم پر غور کیا جائے گا، قومی کمیشن انسانی حقوق کی چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او اور انٹرٹینمنٹ بجٹ اور گفٹس کے خاتمے کی بھی منظوری دے گی۔

 

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سابق حکمرانوں سے وصولی کرنیکا فیصلہ

 

وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد وفاقی کابینہ کا یہ دوسرا اجلاس ہو گا، گزشتہ روز وزریراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے.

Leave a reply