وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ سابق حکمرانوں سے ان کے کیمپ آفس اور طبی اخراجات جو انہوں نے سرکاری خزانے سے خرچ کئے وہ وصول کئے جائیں گے
اراکین اسمبلی نے علاج پر کتنے خرچ کئے، وفاقی کابینہ اجلاس میں لیا جائے گا جائزہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سرکاری عمارتوں کےمستقبل سےمتعلق ایجنڈہ موخرکردیا گیا، وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پرپابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ،وفاقی کابینہ نے توصیف ایچ فاروق کوچیئرمین نیپرالگانے کی منظوری دیدی .
وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی
وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نوازشریف نے کیمپ آفس اورمیڈیکل اخراجات کی مدمیں 5.4ارب خرچ کیے ،آصف زرداری کےکیمپ آفسزاورطبی اخراجات پر3ارب سےزائدخرچ کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت تمام اخراجات سابقہ حکمرانوں سے وصول کرے گی.
کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان
ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسی ماہ امریکا کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہو گی، وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالہ سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ جائیں گے.







