وفاقی کابینہ میں کیا ہوئے اہم فیصلے؟ رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر فردوس عاشق نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کابینہ اجلاس میں مختلف اداروں میں تعیناتیوں کے فیصلے کئے گئے، ای سی سی کے 12 دسمبر 2019 کےفیصلوں کی توثیق کی گئی، فرخ اقبال کوصدراورسی ای اوویمن بینک تعینات کرنےکی منظوری دی گئی، چیئرمین اورہیومن رائٹس کمیشن ارکان کی تعیناتی کیلئےسب کمیٹی تشکیل دی گئی، وفاقی کابینہ کی ٹیکس قوانین میں اصلاحات کی منظوری دی گئی.

اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کابینہ کی ای سی ایل میں نام ڈالنےاور نکالنےکی تجاویزکی منظوری دی گئی، پرچیوں اورخواہشات سےحکومت نہیں چلتی،ریئرایڈمرل ذکاالرحمان کو جی ایم کےپی ٹی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی،پاکستان اسپورٹس بورڈجنجال پورہ بناہواتھا، پی سی بی کیلئے 11 ارکان کی منظوری دی گئی،ایل اوسی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلئے پیکج کی منظوری دی گئی،پیکج کےت حت متاثرہ گھرانوں کو 97کروڑروپے کی امداد دی جائےگی،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے اسلام آبادمیں صفائی کی ناقص صورتحال پراظہارناپسندیدگی کیا،کابینہ نے ذیلی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی،اجلاس میں ای سی ایل سےمتعلق 26 کیسزپرغورکیاگیا، ای سی ایل میں نام ڈالنے اورن کالنے کی تجاویزکی منظوری دی گئی، کابینہ نےمریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست مسترد کردی، کابینہ نے 4نام ای سی ایل میں ڈالنےاور8 نام نکالنےکی منظوری دی،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت جو بھی کرے گی آئین و قانون کے مطابق کرے گی، آرمی چیف کےمعاملے پرکابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی،لیگل کمیٹی کوکام کرنے دیں اگراتفاق نہیں ہوسکا تودیگرآپشن دیکھیں گے، پرویزمشرف سےمتعلق قانونی مشاورت جاری ہے، راناثنا اللہ کےوکلا کا ٹارگٹ تھا کہ ٹرائل نہ ہو، راناثنا ء اللہ کےمعاملے میں متعلقہ وزیرحقائق سامنےلائیں گے ، ٹرائل کورٹ میں اے این ایف نے ثبوت اس وقت دینے ہیں جب ٹرائل ہوگا، منشیات اسمگلنگ کرنیوالے کے پاس پیسے اور وسائل کی کمی نہیں،

منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

Shares: