وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی،آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے صدر مملکت کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق صدر کو 4 سالہ مدت مکمل ہونے پردوبارہ چئیرمین نیب کو تعینات کرنے کا اختیار مل گیا ہے،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا، مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےلیے قائم کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی تجویز دی تھی۔

نیب کے اختیارات میں کمی سمیت مجموعی طور پر نیب قانون کی 11 شقوں میں ترامیم ہوں گی نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے ذریعے ٹیکس کیسز، اجتماعی فیصلہ سازی، طریقہ کار کی غلطی نیب دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے، وفاقی و صوبائی کابینہ، کمیٹیوں، کونسلز، کمیشنز اور بورڈ فیصلوں پر نیب اختیار ختم ہوگا، اچھی نیت سے سرکاری امور نمٹانے، براہ راست مالی فائدہ نہ لینے کے کیسز بھی نیب اختیار سے خارج ہوں گے مجوزہ آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت کے ججوں کو ہائیکورٹ کے جج کی مراعات ملیں گی جب کہ جج احتساب عدالت کو ہٹانے کے لئے صدر و چیف جسٹس کی مشاورت لازمی قرار دینے کی تجویز بھی آرڈیننس کے مسودے میں شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کیسز کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے اور 6 ماہ میں فیصلے سنانے کی تجویز ہے۔ احتساب عدالت میں آڈیو ویڈیو آلات سے بیانات بھی ریکارڈ ہوں گے ریفرنس سے پہلے اور ریفرنس دائر ہونے کے بعد چئیرمین نیب کو مقدمہ ختم کرنے کا اختیار ہوگا، دوبارہ چئیرمین نیب تعیناتی اور موجودہ چئیرمین نیب کو کام جاری رکھنے کی تجویز بھی آرڈیننس کا حصہ ہے۔

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Comments are closed.