وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج رات 9 بجےہو گا، اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں کابینہ اراکین شریک ہوں گے، ایک طرف وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اسی دوران وزیراعظم کے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے،کابینہ اجلاس کی طلبی سے واضح ہوتا ہے کہ آج بھی تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہونی اور اپوزیشن صرف تقریروں پر ہی گزارہ کرے گی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ز از خود نوٹس کا فیصلہ سنا یا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل ختم کر دی گئی تھی قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے تحریک عدم اعتماد برقرار رہے گی،فیصلے کے مطابق وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری وزیراعظم کو الیکشن کروایا جایے حکومت کسی صورت اراکین کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتی .
وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں کل خود گھر بھیجنا پڑے گا
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟
قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے
قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر
عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول
بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری
سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر
ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری