وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ

murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت نے تھر میں ایئرپورٹ بنایا ہے، کسی صوبائی حکومت نے کہیں پر نہیں بنایا،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ3500 میگا واٹ بجلی ہم فیصل آباد کو تھر سے دے رہے ہیں،سندھ کا ترقیاتی بجٹ سب سے زیادہ ہے،بجٹ میں دیئے گئے ایک ہزار ارب روپے کے منصوبے مکمل ہوں گے ،سندھ حکومت ہماری نہ پہلی حکومت ہے نہ آخری ہم طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ،وفاق نے کے فور کے لیے 25 ارب روپے رکھے ہیں،آئندہ مالی سال 3.5 فیصد کا شرح نمو کا ہدف مشکل لگتا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ہماری تعریف تو سخت ترین دشمن بھی کرتے ہیں، بجٹ میں پرانی اسکیمیں مکمل کرنے پر زور رہے گا، مشکل حالات میں بجٹ بنایا، شرح نمو کا ہدف حاصل کرینگے،وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے، اگلے سال سندھ ریونیو بورڈ کا ہدف 350 ارب روپے ہو گا، وفاق سے 1900 ارب روپے ملنے کی امید ہے ،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگریکلچر ٹیکس کو ہم کس طرح بہتر کریں وہ ہم نے دیکھا ہے، ہم نے کم از کم تنخواہ 37000 روپے رکھی ہے، سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کی ابتدائی تنخواہ 37000 روپے ہوگی، گریڈ ایک سے 6 تک 30فیصد، گریڈ 7 تا 16 تک 25 فیصد تک اور گریڈ 17 تا 22 تک 22 فیصد تنخواہیں بڑھائی ہیں۔ ہمارے بجٹ کا کل حجم 3.056 ٹرلین روپے ہے، ہم کوشش کریں گےکہ اگلے سال ہم گروتھ پر جائینگے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سال یہ کام نہیں کریں گے، ساٹھ ارب روپے ہم نے ترقیاتی بجٹ میں رکھے ہیں، ترقیاتی پروگرامز میں 956 ارب روپے ہیں، نگراں حکومت نے منتخب حکومت کی ترقیاتی اسکیمز بند کردیں۔صوبائی اے ڈی پی میں 493.092 ارب، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی میں 55 ارب روپے، ایف پی اے میں 334 ارب روپے اور وفاقی اے ڈی پی میں 76.971 ارب روپے شامل ہیں۔ آئین میں لکھا ہے کہ ہر ہانچ سال میں ایک نیا این ایف سی آنا چاہیے دو ہزار بیس میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی اب دو ہزار پچیس میں این ایف سی آنا ہے ہم وفاقی حکومت کے اتحادی نہیں اسے سپورٹ کر رہے ہیں،3500 میگا واٹ بجلی ہم فیصل آباد کو تھر سے دے رہے ہیں، ہماری صوبائی حکومت نے تھر میں ایئرپورٹ بنایا ہے، کسی صوبائی حکومت نے کہیں پر نہیں بنایا۔

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Comments are closed.