وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

0
81
PTA block wikipedia

آن لائن ویب سائٹ وکیپیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے تصدیق کی ہے کہ انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا سروس کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔

حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔

وکیپیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور ناہی وکیپیڈیا کے حکام پی ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکیپیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا،پی ٹی اے ملک کے مقامی قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے چند روز قبل وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا-

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

Leave a reply