آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے:عمران خان

0
34

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پر صحافیوں سے ملاقات عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے انکی پلاننگ کا پتا ہے، میں آگے کی پلاننگ کر رہا ہوں، یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں، الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، ہماری کوشش ہے جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، میرا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، اسکے بعد ساری بات چیت ہوگی، عوام کی طاقت سے مقابلہ کروں گا، انکی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے، میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں۔

عمران خان نے راولپنڈی میں 26 نومبر کے اجتماع کی قیادت خود کرنےکا اعلان کردیا جبکہ مرکزی، صوبائی اورمقامی ذمہ داروں کو ضروری ہدایات جاری کردی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، تحریک کو جبرسے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعےمنزل حاصل کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو مستقبل کی پیش بندی اورفیصلہ سازی کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply