موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان:بچے استاد خوش،والدین پریشان:چھٹیاں ہی چُھٹیاں

0
138

لاہور: موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان:بچے استاد خوش،والدین پریشان:چھٹیاں ہی چُھٹیاں ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔

 

 

وزیر تعلیم و سکول کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی کورونا ویکسین لگوائیں اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔قبل ازیں پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر کو نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ پر قابو نہیں پایا جا رہا۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے اسموگ میں حالیہ اضافہ ہر تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں پنجاب میں اسکولوں سے متعلق کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک پنجاب میں اسکولز بند کرنے جا رہے ہیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت ہے، پنجاب حکومت اس کا نوٹیفکیشن پیش کرے۔ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسے اقدامات سے اسموگ میں بہتری آئی گی۔

دوران سماعت کمیشن نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تجاویز عدالت میں پیش کر دیں، جس میں سی ٹی او کی جانب سے کھلاڑیوں کو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں رکھنے اور پھر ہوٹل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے کارروائی 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے چند دن پہلے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک چُھٹیوں پرچاروں صوبوں کا اتفاق ہوگیاہے،

لیکن دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں عدالت نے حکومت سختی سے ہدایت کی کہ حکومت چُھٹیاں کرنے کا اعلان کرے ورنہ عدالت خود اعلان کردے گی جس کے بعد صوبائی وزیرتعلیم نے 23 دسمبر سے 4 جنوری 2022 تک چھٹیوں‌کا اعلان کردیا ہے

Leave a reply