وہ دن آب دور نہیں جب کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، صدر آزاد کشمیر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امن کے نام نہاد عالمی نگہبانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور قتل عام پر اپنی خاموشی توڑیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا بھارت خطے میں امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سترہ لاکھ ہندوئوں کو کشمیر میں آباد ہونے کا حق دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے لڑتے رہیں گے اور زمیں پر کوئی طاقت انہیں آزادی کا بنیادی حق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن آب دور نہیں جب کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

اس موقع پر کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کی غرض سے پیشگی اقدامات کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
ادھر دو دن پہلے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین بے گناہ مجاہدین کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں پولیس زون کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع راجوری میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں افراد لشکر طیبہ نامی تنظیم سے وابستہ ہیں اور کشمیر سے راجوری آئے ہوئے تھے۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری کے گورین بالا علاقے میں 18 اور 19 ستمبر کی شب ایک آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت راہل بشیر عرف ایان بھائی ساکن پلوامہ، عامر جان عرف حمزہ ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور حافظ یونس وانی عرف زبیر ساکن شوپیاں کے بطور کی ہے۔
گرفتار شدگان کی تحویل سے برآمد شدہ اسلحے میں 2 اے کے 56 رائفلز، 6 اے کے میگزین، 2 چینی پستول، 3 پستول میگزین، 4 گرینیڈ اور ایک لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔

Shares: