قاضی احمدمیں پنجاب سے 10 سال قبل اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون بازیاب

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد سے 10 سال قبل اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون کو بازیاب کروالیا گیا۔

پولیس کےمطابق قاضی احمد کےقریب گاؤں شیرعلی کھوسو میں کارروائی کی گئی جہاں سے 10 سال قبل پنجاب سے اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون کو بازیاب کیا گیا۔

مغوی خاتون کو پنجاب سے اغوا کرکے لایا گیا تھا جسے قاضی احمد کے رہائشی کریم کھوسو نے اغواکاروں سےخرید کر نکاح پر نکاح کیا تھا، بازیاب خاتون 10 سال میں تین بچوں کی ماں بن چکی ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی، اغواکاروں نے انہیں یہاں لا کر فروخت کردیا تھا۔

ملزم نے بھی خاتون کو خریدنے کا اعتراف کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Leave a reply