جہالت یا عدم برداشت ؟ گوبرپھینکنے سے منع کرنے پرہمسائے کا خاتون پرتشدد

لاہور:جہالت یا عدم برداشت ؟ گوبرپھینکنے سے منع کرنے پرہمسائے کا خاتون پرتشدد،اطلاعات کے مطابق گھر کے باہر گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر چوہنگ کی رہائشی بشریٰ بی بی کو ہمسائے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اُنگلیاں توڑ دیں۔ بشریٰ عابد داد رسی کیلئے سٹی42 کے آفس پہنچ گئی۔

حکومت کودس دن اور مل گئے، عدالت نے نیلسن منڈیلا کا حوالہ دے کرکچھ اشارہ دے دیا

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ بشریٰ عابد نے بتایاکہ وہ چوہنگ کے علاقہ مدینہ کالونی میں رہتی ہے اور سبزی فروخت کر کے اپنا گزربسرکرتی ہے، چند روز قبل اپنے گھر کے سامنے بار بار گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر ہمسائے الیاس تیلی نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں، ملزم کیخلاف تھانہ چوہنگ میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اسے کہتے ہیں تبدیلی !بجلی سے محروم دیہاتوں کوسولرپرمنتقل کرنےکا منصوبہ

بعد ازاں ایس پی صدر کی ہدایت پر تھانہ گرین ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہوا، خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسے انصاف مہیا کیا جائے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اسی وجہ سے وہ محلے میں خوف کی علامت بنا ہوا ہے

تحریک انصاف کا کرپشن کے بعد مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن –از… فردوس جمال

Comments are closed.