ڈی جی خان(باغی ٹی وی )19سالہ خاتون کی دریا میں چھلانگ لگاکر خود کشی.
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان دری دھولے والی کے قریبی علاقہ بیت عالم سپرجھانیاں والا پر سے ایک 19 سالہ خاتون مسز موسیٰ نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ،جس کی لاش جائے حادثہ سے 3 کلومیٹر دورجاکر دوسرے دن ریسکیو 1122 نے تلاش کرکے نکال لی –
ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے مطابق کنٹرول روم کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ہمیں شک ہے ایک عورت نے پانی میں چھلانگ لگائی ہے جس کے جو تے کنا رے پر پڑے ہیں۔ آپ ہماری مدد کے لیے ریسکیو ٹیم روانہ کریں۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً ایک ایمبولینس اور ایک واٹر سرچ اینڈ ریسکیو وہیکل بمعہ کشتی جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی۔_ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر واٹر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا۔ اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا ۔
دوسرے دن صبح سویرے واٹر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاۓ حادثہ سے تقریباً 3 کلومیٹر دور ڈیڈ باڈی ریکور کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کردی ہے۔