تحقیقات مکمل،سیما حیدر کو پاکستان واپس بھجوانے کا فیصلہ

نوئیڈا میں سچن نے سیما کو کرائے کا مکان لے کر دیا
0
60
seema haider sachan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئئے بھارت میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، سیما کا بھارت میں رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے کیونکہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

سیما سے یوپی کا انسداد دہشت گردی سکواڈ مسلسل پانچ روز سے تحقیقات کر رہا ہے، اب سیما سے تحقیقات دوسری بارمکمل ہو گئی ہے جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیما کو واپس پاکستان بھجوایا جائے،پاکستان واپسی کے لئے بھارتی حکام کو پہلے عدالت سے اجازت لینی ہو گی، تحقیقاتی ایجنسیاں اپنی رپورٹ بھارتی وزارت داخلہ کو دیں گے جس کے بعد اسکے ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا،سیما پر بھارت میں غیر قانونی داخلے کا مقدمہ درج ہے اور وہ ضمانت پر ہے

اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمارنے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ سیما حیدر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے خلاف نوئیڈا کے ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا . یوپی اے ٹی ایس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی

سیما کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سیما کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جانا چاہتی،سیما کے شوہر، پب جی پارٹنر سچن نے مودی سے سیما کو بھارتی شہریت دینے کی بھی اپیل کی تھی،سیما کے پاس بھارت کا ویزہ نہیں ہے،غیر قانونی بھارت آمد کی وجہ سے اسے ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے،سیما کی عمر کتنی؟ اس حوالہ سے ابھی تک بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں اندازہ نہیں لگا سکیں، سیما نے اپنی عمر 30 برس بتائی، اس نے غلام حیدر کے ساتھ 2014 میں شادی کا حلف نامہ بنوایا تھا جب وہ 19 سال کی تھیں اور اسکے پاس سے برآمد ہونے والے پاسپورٹ میں ان کی عمر 2002 لکھی گئی ہے جس کا سیما تحقیقاتی اداروں کو کوئی جواب نہیں دے سکی۔

سیما اور سچن دونوں سے تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اب رپورٹ وزارت داخلہ کو جائے گی،سیما کے پاس سے دو ویڈیو کیسٹ،چار موبائل فون، پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے، جن میں سے ایک پر نام پتہ نامکمل ہے،سیما 10 مارچ کو نیپال آئی تھی، سچن بھی اسی تاریخ کو نیپال گیا تھا، دس مارچ سے 17 مارچ تک سیما اور سچن نیپال میں رہے، اسکے بعد سیما واپس چلی گئی،اور پھر دبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارت 13 مئی کو داخل ہوئی، نوئیڈا میں سچن نے سیما کو کرائے کا مکان لے کر دیا،

دوران تحقیقات سیما نے بتایا کہ اسکا شوہر 2019 سے سعودی عرب میں کام کر رہا ہے، سیما کا شوہر اسے ہر ماہ ستر سے اسی ہزار بھجواتا تھا، گھریلو اخراجات کے بعد سیما بیس سے پچیس ہزار کی ہر ماہ بچت کرتی تھی اور اس نے دو کمیٹیاں ڈالی ہوئی تھی، کمیٹیاں ملنے پر اسے دو لاکھ روپے ملے، 12 لاکھ کا اس نے گھر خریدا تھا جو بھارت آتے وقت 12 لاکھ کا ہی بیچ دیا

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

Leave a reply