بچوں کو تکلیف میں‌ نہیں‌دیکھ سکتے:شدید گرمی کے باعث صوبہ پنجاب میں تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور:بچوں کو تکلیف میں‌ نہیں‌دیکھ سکتے:شدید گرمی کے باعث صوبہ پنجاب میں تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ بچوں کی صحت کو درپیش صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

 

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار اب صبح 7 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی درخواست ہے۔

Comments are closed.