مزید دیکھیں

مقبول

کرونا وائرس: عالمی بینک نے چار کروڑ ڈالر پاکستان میں‌ وبا روکنے کیلئے مختص کردیئے

اسلام آباد:کرونا وائرس: عالمی بینک نے چار کروڑ ڈالر پاکستان میں‌ وبا روکنے کیلئے مختص کردیئے،اطلاعات کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے دی جانے والی اس امداد کے بارے میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے مختلف مںصوبوں سے چار کروڑ ڈالر کرونا وائرس کو روکنے کے لیے مختص کر دیے ہیں۔

سماجی شعبے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر اور پنجاب میں 75 لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز کرونا وائرس کے علاج اور ضروری آلات کی خریداری کے لئے استعمال ہو سکیں گے۔ یہ فنڈز این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے علاوہ ہوں گے۔ حماد اظہر نے کہا کہ یہ فنڈز عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے 60 کروڑ ڈالر پیکج کا حصہ ہیں۔