ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ

ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی،
india cricket

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے لیکن بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

صحافی سہیل عمران کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

جبکہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز نسبتاً آسان حریف کے خلاف کریں گے، پاکستانی ٹیم میں 6 بیٹر، 2 آل راؤنڈر اور 3 فاسٹ بولرز کی شمولیت کا امکان ہے، حیدر آباد دکن میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ کیلئے ٹیم پاکستان کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئیں ہیں، ایونٹ کا شاندار آغاز کرنے کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور دو وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟
بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون میں امام الحق کے ساتھ اننگز فخر زمان شروع کریں گے یا عبداللہ شفیق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، پلیئنگ الیون میں شامل دیگر بیٹرز میں بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد شامل ہوں گے جبکہ اسپن کا شعبہ شاداب خان اور محمد نواز سنبھالیں گے اور پیس اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed.