پیرس:فرانس کے ہوٹل میں چوری، فٹبالر میسی بال بال بچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پیرس میں چور فائیو اسٹار ہوٹل میں گھس گئے، تین کمروں سے اشیاء لوٹ کر لے گئے تاہم ہوٹل میں ٹہرے ہوئے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی واردات سے بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہوٹل فرانس کے فٹبال کلب "پیرس سینٹ جرمین” سے گاڑی کے ذریعے 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ میسی اپنی بیگم اور تین بیٹوں کے ساتھ ہوٹل میں مقیم ہیں۔

 

 

تاہم یہ خبر پہلے برطانوی اخبار "دی سن” میں شائع ہوئی تھی۔ چور ہوٹل کی چھت سے براہ راست بالکونی میں اترے اور پھر کم از کم 3 کمروں میں گھس کر وہاں سے حجم میں چھوٹی اور مالیت میں بڑی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا۔

دوسری طرف فرانس کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت فرانس میں چوربازاری اورلوٹ مارعروج پرہےپیرس جیسے بڑے شہر میں‌ بھی روزانہ ڈکیتی ، قتل اورچوربازاری کے درجنوں واقعات رپورٹ ہورہے ہیں

ادھرغیرجانبدارحلقوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فرانس میں امن وامان کی صورت حال مخدوش ہوتی جارہی ہے اوراب توسیکورٹی کے ذمہ داراداروں کے اہلکار بھی لٹ رہے ہیں اورجس کی وجہ سے ہرطرف خوف کی فضا ہے

Shares: