WorldHijabDay2021 ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

0
45

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ حجاب منایا جارہا ہے-

باغی ٹی وی : یوم حجاب ہرسال یکم فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتاہے جس کا مقصد حجاب سے جڑی منفی سوچ کو ختم کرنا ہے۔

اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ورلڈ حجاب ڈے تنظیم کے تحت مختلف ممالک میں ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں خواتین بھرپور تعداد میں شرکت کرتی ہیں جبکہ امریکا میں تنظیم کی سربراہ رلی کی قیادت بھی کرتی ہیں۔

اس دن کی اہمیت کو اجگر کرنے کے لیے دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں سیمنارز ، سیمپوزیم اور ورکشاپ کا انعقاد کرتے ہیں جن میں سماجی ماہرین شرکت کرتے ہیں ۔

دنیا بھر میں آج حجاب کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #WorldHijabDay2021 ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں نہ صرف خواتین سوشل میڈیا پر اپنی حجاب اور نقاب والی تصاویر شیئر کرکے اس دن کی اہمیت کا اجاگر کر رہی ہیں بلکہ مرد بھی حجاب سے متعلق جڑی منفی سوچ کو ختم کرنے میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں –


اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے سونو ملک نامی صارف نے لکھا کہ حجاب عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ تحفظ اور عظمت کی علامت ہے، اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کا چارٹر پیش کیا،اسلام دین فطرت ہے،وہ آرائش کی اجازت تو دیتا ہے نمائش کی نہیں۔


اسی صارف نے لکھا کہ اسلام دین فطرت ہے اور اس کے اصول و ضوابط قیامت تک کے لیے ذریعہ نجات و رہنمائی ہیں،اسلام نے جو اخلاقی معیار مقرر کیے ان پر عمل پیرا ہونے میں ہی انسانیت کی فلاح ہے،اسی طرح حجاب کے استعمال میں خواتین کا تحفظ اور ترقی ہے۔
https://twitter.com/umehani30/status/1356207159080591367?s=20


زہرہ شاہد نامی صارف نے حجاب سے متعلق قرآن پاک کی آیت شئیر کی-


https://twitter.com/CaminoMinah/status/1356208069680660481?s=20

یاد رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے حجاب فوبیا کےخلاف آواز اٹھانے میں پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرے، حجاب پہننے والی خواتین کو امتیازی رویوں اور شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان ان خواتين کے حقوق کی جنگ میں مثبت کردار ادا کریگا 2013 میں یکم فروری کو حجاب ڈے منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس دن کو ہر سال عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

Leave a reply