لندن:دنیا والو!خبردارہوشیارکرونا طرز کا ایک اوروائرس آرہا ہے:بچ جاوبچالو:برطانوی ماہرین نے ڈرا دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آنےکا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق نئے وائرس میں ‘ممکنہ پریشان کن تبدیلیاں’ نظر آرہی ہیں اور جنوبی افریقا میں پائےگئے کورونا کی قسم سے ملتا جلتا ہے۔
کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو سائنس دانوں نے بی ون فائیو ٹو فائیو (B.1.525) کا نام دیا ہے۔ماہرین کے مطابق دسمبر سے اب تک وائرس کے33کیسز سامنے آچکے ہیں، ایسا وائرس امریکا، نائجیریا اور ڈنمارک میں بھی مل چکا ہے۔
وائرس کے ممکنہ خطرات کے بارے میں ماہرین کی تحقیق جاری ہے اور ان کا کہنا ہےکہ وائرس کے’قابل تشویش’ ہونےکے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
خیال رہےکہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 17 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔