عالمی خانہ جنگی عروج پر:جنوبی سوڈان میں بدترین جھڑپیں، 127 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

جوبا:عالمی خانہ جنگی عروج پر:جنوبی سوڈان میں بدترین جھڑپیں، 127 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی ،اطلاعات کے مطابق جنوبی سوڈان کے علاقے ٹونج میں بدترین جھڑپوں میں 127 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان کے علاقے ٹونج میں مسلح سویلینز اور سرکاری فورسز کے درمیان خوں ریز جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں 45 سیکورٹی فورسز کے اہل کار تھے جب کہ 82 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان کے حکام نے کہا ہے کہ وراپ ریاست کے علاقے شمالی ٹونج کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا تھا، گزشتہ ہفتے کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ایک نوجوان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جس نے خوں ریز جھڑپوں کی صورت اختیار کر لی۔

ٹونج کے حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو رکنے اور تلاشی کا حکم دیا تھا لیکن وہ بھاگ گیا، جسے فورسز نے پکڑ لیا، اس دوران ان کے رشتہ دار اسے بچانے کے لیے آ گئے، اور فورسز نے مارکیٹ میں سویلینز پر گولیاں برسانا شروع کر دیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں اسپتالوں کو بھی لوٹا اور تباہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے زخمی ہونے والے سویلینز کو طبی امداد کی فراہمی مشکل ہو گئی ہے، جس کے سبب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔فورسز کے ترجمان میجر جنرل لُل روائی کوآنگ نے تصدیق کی کہ جھڑپوں میں 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 45 فوجی ہیں اور 82 سویلین۔

Comments are closed.