وکلاء کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ سی سی پی او لاہور نے کیا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہو ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو کچھ ہوا اس پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تمام کارروائی قانون کےمطابق ہوگی، قانون سے بالاترکوئی نہیں، وکلا کےاحتجاج کی اطلاع نہیں تھی،تمام ممکنہ فوٹیجزحاصل کرلی ہیں،

سی سی پی اولاہورنے مزید کہا کہ تمام اہم مقامات پرنفری تعینات کردی ہے، ہرقسم کےحالات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں، عدالت میں پیشی کے بعد گرفتاریاں سامنے آجائیں گی، کل کچھ وکلا نے احتجاج کوسیاسی رنگ دیا، پولیس نےمظاہرین کو روکا،2 باراسپتال سے باہر دھکیلا،

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس تعینات کی ہے ڈاکٹر بھی اپنے لائحہ عمل کیلیے میٹنگ کر رہے ہیں ،وکلا کو کہا ہے قانون کے مطابق احتجاج کریں تو اعتراض نہیں قانون جو بھی ہاتھ میں لے گا کارروائی ہوگی

Shares: